نواز شریف نے برطانیہ جانے کے لیا 500ملین ڈالر ادا کیے،ہارونالرشید

نواز شریف نے باہر جانے کے لیے 500 ملین ڈالر ادا کیے۔

 ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے باہر جانے کے لیا 500 میلن  ڈالر ادا کیے۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ رقم میں 445 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے گئے،نواز شریف کے باہر جانے کے لیے بیماری کا ایسا ڈرامہ بنایا گیا کہ عمران خان بھی گھبرا گئے۔
معروف صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ انتہائی باخبر ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 500 ملین ڈالر ادا کرنے کے بعد بیرون ملک جانے میں کامیاب ہوئے۔ہارون رشید نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے ادا کی جانے والی رقم میں سے 445 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے گئے۔
جبکہ باقی 55ارب ڈالر سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔زرائع مزید کہتے ہیں کہ ہر راز کو فاش کرنے کا ایک وقت ہوتا ہے اور جب نئی حکومت آئے گی اور یہ راز فاش کرے گی تو ثابت ہوجائے گا کہ نواز شریف نے پیسے ادا کیے۔نواز شریف نے اور بھی پیسے ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب ان کا موڈ نہیں ہے بقایا رقم دینے کا،اور نہ ہی اب نواز شریف وطن واپس آئیں گے۔
ہارون رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف کی بیماری کا ڈرامہ بھی ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔میڈیا نے اس معاملے کو بہت اٹھایا۔نواز شریف کی بیماری کو لے کر ایک خوف پھیلا دیا گیا جس سے سے عمران خان بھی بھی گھبرا گئے کہ کہیں کوئی حادثہ نہ ہوجائے،ایسے میں کوئی مصیبت آ جائے گی۔اسی طرح عدالتوں کو بھی کیا پتہ تھا کہ اندرون خانہ کیا چل رہا ہے۔ان تمام حالات کے بعد نواز شریف کی ضمانت ہوگئی اور وہ برطانیہ چلے گئے۔

Comments