وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کو مجرمانہ فعل قرار دے دیا گیا ہے اس میں ملوث افراد کو سخت سزائے دی جائے گی ۔
![]() |
Urdu news, breaking news |
اسلام آباد میں پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا۔
کہ حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس تیار کیا ہے جس کی صدر مملکت نے منظوری دے دی ہے۔
آرڈیننس کے چیدہ نکات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جو کوئی بھی آٹا، گندم، چینی، گڑ، گھی، دستانوں، ماسکس اور سینیٹائزرز وغیرہ کی ذخیرہ اندوزی کرے ان کے لیے سخت سزائیں مقررکی گئیں ہے۔
سزاؤں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملوث افراد کو 3 سال قید، سمری ٹرائل اور ذخیرہ کی گئی اشیا کی مالیت کا نصف حصہ جرمانہ کیا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی سامان بھی ضبط کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قانون بنا دیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس پر عملدرآمد بھی شروع کردیا ہے۔
Comments
Post a Comment