24افراد ہوئے کروانا کا شکار

Newsupdats

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  لاپرواہی کا دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجایاوادا میں پیش آیا جہاں کرشنالنکا نامی ٹرک ڈرائیور نے اپنی بوریت دور کرنے کےلیے اپنے  دوستوں اور پڑوسیوں کے ساتھ تاش کھیلا تھا۔

مردوں نے تاش کھیل کر اپنی بوریت دور کی جبکہ خواتین نے مبولا کھیل کر بوریت دور کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں علاقے کے 24 افراد  کرونا وائرس میں شکار ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ کلیکٹر امتیاز کے مطابق شہر میں لاپرواہی کے ان دو واقعات کے کے باعث اب تک 40 افراد موذی وبا کا شکار ہوچکے ہیں، شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ  سماجی دوری اختیار کی جائے  لیکن لوگوں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے رہے  جس کا نتیجہ 40 کے قریب افراد کے بیمار ہونے کی صورت میں نکلا۔

 ریاست آندھرا پردیش بھارت کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں کرونا سے سیکڑوں کیسز سامنے آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 26 ہزار 917 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 826 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔



Comments