خاتون سے زیادتی پر سر قلم

جدہ : سعودی عرب کی عدالت نے خاتون سے زیادتی کے 
Breaking news, Urdu news


مرتکب تین ملزمان کو سزائے موت سنادی تینوں مجرمان کا گزشتہ روز سر قلم کردیا گیا، جن میں دو سعودی اور ایک پاکستانی شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق  شراب کے نشے میں گھر میں گھس کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے تینوں مجرمان کا عدالت کے حکم پر سرتن سے جدا کردیا گیا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ سعودی شہری ھتان بن سراج بن سلطان الحربی، سلطان بن سراج بن سلطان الحربی اور پاکستانی شہری محمد عمر محمد لئیق جمالی شراب پی کر جدہ کے ایک گھر میں  داخل ہوگئے تھے۔
ملزمان سیکیورٹی فورس کے بھیس میں گھر میں داخل ہوئے، اور خنجر کے بل پر ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر کے ایک اور کمرے کا دروازہ توڑ کر دوسری خاتون کے ساتھ بھی زیادتی کی، ملزمان واردات کرکے  فرار ہوگئے تھے۔
بعد ازاں سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرلیا، تفتیش کے بعد تینوں ملزمان پر پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی، ملزمان نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
فوجداری کی عدالت نے الزام ثابت ہونے پر تینوں کو "حد الحرابہ" کی سزا سنائی ، حد الحرابہ اسلامی قانون جرم و سزا کے تحت ایسے جرم کی سزا ہے جو ملک میں بدامنی انارکی اور خلفشار پھیلانے پر دی جاتی ہے۔
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے تینوں کو سر قلم کرنے کی جو سزا سنائی گئی تھی اس کی توثیق کردی تھی، ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فرمان جاری کردیا گیا تھا۔

Comments