بوکھ کی وجہ سے دوست کو کھانا والا شخص گرفتار


کییو: یوکرین کی پولیس نے  آدم خور شخص کو گرفتار کرلیا ۔
Newsupdats

دی مرر  پر دو روز قبل شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے شہر کروح رہ کے رہائشی اکتالیس سالہ الیگزینڈر نامی شخص نے اپنے ساتھ رہنے والی پچاس سالہ دوست کو  سوتے   ہوئے قتل کیا ۔
الیگزینڈر کا کہنا ہے رات کے وقت اُسے شدید بھوک لگ رہی تھی اور گھر میں کھانے کے لیے کچھ نہیں تھا، اس لیے اُس نے خاتون کو قتل کیا اور پھر اُن کی ٹانگیں کاٹ کر  پکا کہ کھائیں۔
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اُس نے باورچی خانے سے چھری اٹھائی، پہلے خاتون کو ذبح کیا اور پھر جسم سے ٹانگیں علیحدہ کر کے اُس کا گوشت پکایا جبکہ باقی گوشت فریج میں محفوظ کرلیا۔

الیگزینڈر نے کہا کھانا کھانے کے بعد وہ خاتون کا دھڑ گھسیٹ کر گھر کے قریب میں واقع جنگل لے کر گیا اور وہاں لاش کو چھپا دیا تاکہ کسی کو شبہ نہ ہو۔

پولیس کے مطابق سیر کے لیے آنے والے سیاح نے ہیلپ لائن پر اطلاع دی کہ وہاں لاش پڑی ہوئی ہے جس کے بعد اُسے تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔


سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے ملزم الیگزینڈر کو گرفتار کیا جس نے تفتیشی افسر کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ ’مجھے بھول لگ رہی تھی اس لیے میں نے اپنی دوست کی ٹانگیں پکا کر کھا لیں‘۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور اُسے رواں ہفتے ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا، مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کرنے کے بعد الیگزینڈر کو پندرہ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ملزم نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ آدم خور ہے اور اس سے پہلے بھی کئی انسانوں کا گوشت کھا چکا ہے جن کی تعداد کا اُسے خود بھی علم نہیں ہے۔ تفتیشی افسر نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

Comments