ایران سے آئیں تمام زائرین صحت یاب

Urdu news, breaking news

ایران سے اے تمام زائرین صحت یاب،ذرائع کے مطابق  ڈیرہ 
غازی خان میں قائم  قرنطینہ سینٹر خالی ہو گیا ہے۔
وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے  کہ  ڈیرہ غازی خان میں قائم کیا گیا قرنطینہ سینٹر خالی ہو گیاہے اور تفتان سے آئے تمام زائرین صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تفتان سے 14 مارچ کو 829 زائرین کو قرنطینہ لایا گیا تھا ،ایران سے آنے والے زائرئن کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہو گئی ہیں ، صحت یاب ہونے والے زائرین کا آخری قافلہ بھی گھروں کو روانہ ہو گیا ہے ، گھروں کو جانے والے زائرین کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے 642نئے کیسز رپورٹ، مزید 13افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکستان میں کورونا وبا سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
آج بھی ملک بھر میں وائرس سے تاثرہ 642نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 11ہزار 155ہوگئی ہے جبہ اب تک وبا کے باعث 237مریض جان کی بازی ہار چکے ہہ

Comments