ایران حلاکتوں میں کمی لاک ڈون میں نرمی

ایران میں کورونا سے ہلاکتوں میں کمی، تہران کو جزوی طور پر کھول دیا گیا
Breaking news, sports news
Clicked by Urdu 

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے روزانہ ہونے والی ہلاکتوں میں کمی آئی ہے اور گزشتہ ایک دن میں 73 ہلاکتیں ہوئیں۔
ایران کی سرکاری ٹی وی سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق کم خطرات کے حامل کاروبار کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جس میں مخصوص دکانیں، فیکٹریاں اور دیگر شامل ہیں۔
حکومت کے اعلان کا عوام نے خیر مقدم کیا تاہم کئی ایسے افراد بھی ہیں جو گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
کم ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جو 73 ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور کا کہنا تھا کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 31 تک پہنچ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ مسلسل پانچواں دن تھا جب ایران میں روانہ ہلاکتوں کی شرح 100 سے کم رہی۔
ایران کی پارلیمنٹ سے رواں ہفتے کے اوائل میں جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد وزارت صحت سے جاری اعداد وشمار سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔
وزارت صحت کے بیانات پر اعتراض کرتے ہوئے رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بھی 8 سے 10 گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔
ایران کی ٹاسک فورس برائے کورونا وائرس کے سربراہ علی رضا زالی کا کہنا تھا کہ 'تہران میں اس وقت بھی کورونا وائرس وبا کی صورت میں موجود ہے اور ٹریفک اس کے پھیلاؤ کی ایک وجہ ہے'۔
یاد رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کا کیس فروری میں سامنے آیا تھا اور ایک وقت میں چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا تھا جہاں روزانہ سیکڑوں ہلاکتیں اور ہزاروں متاثرین رپورٹ ہوتے تھے۔
حکومت نے چین کے طرز پر اقدامات کرتے ہوئے شہروں کو لاک ڈاؤن کردیا تھا اور اب تہران سے بندشیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت کا کہنا تھا کہ تیسرے مرحلے میں اسکولوں، جامعات اور دیگر کاروبار کو کھول دیا جائے گا اور پہلے دو مرحلوں کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی بحال کردیا جائے گا۔
اب تک اس وبا سے جہاں ایران کے ارکان پارلیمینٹ اور وزرا متاثر ہوئے ہیں، وہیں اس وبا سے امریکا اور برطانیہ کے ارکان پارلیمینٹ سمیت شوبز، کھیل اور سیاست کی اہم شخصیات بھی اس سے متاثر ہو چکی ہیں جب کہ تاحال اسپین اور کینیڈا کی خاتون اول بھی اس وبا سے متاثر ہو چکی ہیں۔

ایران کی خاتون نائب صدر اور نائب وزیر صحت سمیت 30 سیاستدانوں، حکومتی عہدیداروں اور ارکان پارلیمنٹ کے مبتلا ہونے کی خبروں پر ایرانی حکومت نے کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم متعدد عالمی نشریاتی اداروں نے ایران کے نیم سرکاری خبر رساں اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کے متعدد سیاستدان کورونا میں مبتلا ہیں جب کہ ۔ایک رکن پارلیمینٹ کے ہلاک ہونے کی خبریں بھی ہیں۔
دیگر ممالک کے رکن پارلیمنٹ سیاسی شخصیات،حکومتی عہدیدار اور کھیل کے میدان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس وائرس میں مبتلا ہیں

Comments