رمضان المبارک کا آغاز

رمضان المبارک کا آغاز 7ممالک میں سرکاری محکموں کے 
اعلانات
رمضان المبارک 2020
رمضان المبارک

، انڈونیشیا، سنگاپور اور
مصر، تیونس، لبنان، ملائیشیا
 آسٹریلیا میں ماہ مقدس کے آغاز کا سرکاری اعلامیہ جاری
ان 
ممالک نے1440/41 ہجری رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کر دیا ،  لبنان، ملائیشیا،مصر، تیونس،انڈونیشیا، سنگاپور اور آسٹریلیا میں ماہ مقدس کے آغاز کا سرکاری اعلامیہ جاری
۔
مصر، تیونس، لبنان، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور آسٹریلیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان ممالک میں ماہ مقدس کا چاند نظر آگیا، یکم رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل کل بروز جمعہ کو ہوگا۔

   جبکہ پاکستان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی اعلان کر چکے ہیں کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا، یوں  ملک میں ماہ مقدس کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا۔
پاکستان میں پہلا روزہ 25 اپریل بروزِ ہفتے کو ہو گا

 اس مرتبہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں نماز تراویح کے اجتماعات کا انعقاد شاید ممکن نہ ہو پائے۔ اس وقت متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں مساجد میں نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ جبکہ موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کے 2 مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی اس وقت کرفیو نافذ ہے۔

Comments