مریم اورنگزیب بنیں گی ٹائیگر فورس کا حصہ




اسلام آباد :  عثمان ڈار نے مریم اورنگزیب کو ٹائیگر فورس میں شاملِ ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا فورس میں 25 ہزار کے قریب قوم کی بہادر بیٹیاں رجسٹرڈ ہیں،اپ بھی آئیں اور قوم کی خدمت کرے۔
Urdu news, braking news

ذرائع کے کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے ٹائیگرزفورس میں پیسےتقسیم کےالزام پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنماؤں کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے، مریم اورنگزیب کے ٹائیگر فورس کو پیسے دینے کے بیان پر حیران ہوں۔

انھوں نے کہا  کہ ن لیگ کیوں سمجھتی ہے نوجوانوں کو پیسے دے کرہی کام لیا جاسکتا ہے، 10 لاکھ نوجوان قومی جذبے کے تحت ٹائیگرز فورس میں شامل ہوئے، ن لیگ خود پیسوں کی تقسیم کا مائند سیٹ رکھتی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں 25 ہزار کے قریب قوم کی بہادر لڑکیاں رجسٹرڈ ہیں، مریم اورنگزیب کو بھی دعوت دیتا ہوں بغیر پیسوں کے رجسٹریشن کرائیں، مریم اورنگزیب بتائیں کس علاقے میں ٹائیگرزفورس کو لیڈ کرنا چاہتی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ائیں آپ خود دیکھیں ٹائیگرزفورس کس طرح خدمت کےجذبےسےمیدان میں اتریں ہے


Comments