کروانا وائرس سے بچنے کے لیا نو جوان نے زبان کاٹ کر کالی ماتا کو چھڑا دی



دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے عجیب و غریب واقعات دیکھنے میں ا یے ہیں، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آسیب زدہ گھروں میں بند کیا جا رہا ہے،تو کہی ان کی آرتی اتاریں جا رہی ہیں، لیکن اب   ایک ہندو نوجوان نے عجیب ہرکت کی اس نے کروانا وائرس کو روکنے کے لیے اپنی زبان ہی کاٹ دی۔
 تفصیلات کے مطابق  یہ واقع بھارتی ریاست گجرات میں پیش آیا جہاں 24 سالہ نوجوان ویویک شرما لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے آبائی گھر مدھیہ پردیش نہیں جا پا رہا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھا

کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان نوجوان نے کالی ماتا کے مندر میں اپنی زبان کاٹ کر بطور قربانی پیش کردی تاکہ اس کی قربانی سے وبا رک سکے۔
نوجوان کے ساتھیوں کے مطابق وہ  بھوانی ماتا کے مندر میں توسیع کا کام کررہا تھا اور بازار جانے کا کہہ کر گیا جس کے بعد ایک اجنبی کی جانب سے انہیں ایک کال آئی جنہوں نے بتایا کہ ویویک مندر میں بے ہوش پڑا ہے اس کی زبان بھی کٹی ہوئی ہے۔
بعد ازاں نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Comments