ایک اور جوان وطن پے قربان



میران شاہ چیک پوسٹ پر حملہ، 5 دہشتگرد جہنم واصل،
Urdu news, sports news,


 شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ، سیکورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک حوالدار شہید جبکہ 3 جوان زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے ترجمان (آئی ایس پی آر)  کے مطابق حملہ میران شاہ کے مغرب میں 10 کلو میٹر پر واقع چیک پوسٹ پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کا موثر جواب دیا۔
پاک فوج کے شہید حوالدار اکبر حسین خان کا ضلع باغ سے تھا، شہید حوالدار اکبر حسین کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے 

Comments