جنسی زیادتیوں کے بڑھتے واقعات،ایک اور خاتون ۔۔۔۔

  بھارت میں عورتوں سے جنسی زیادتیوں کے واقعات میں مسلسل اضافاہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایساہی ایک واقع بھارتی ریاست راجستھان میں قرنطینہ میں  موجود خاتون کے ساتھ پیش ۔
Urdu news, Breaking news, India news, world news

بھارت جس کا شمار خواتین کے  تحفظ کے حوالے سے دنیا کے بدترین ممالک میں ہوتا ہے اب وہاں کورونا جیسی وبا میں بھی خواتین محفوظ نہیں ہیں۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق ایک 40 سے 45 سالہ خاتون  گذشتہ ہفتے لاک ڈاؤن کے باعث  راجستھان کے علاقے مادھو پور میں پھنس گئی تھی۔

 میڈیا کے مطابق  جےپور کی رہائشی خاتون نے پناہ کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن سے مدد طلب کی   تاہم  پولیس نے اسے کورونا کے شبے میں ایک سرکاری اسکول میں ایک رات کے لیے عارضی طور پر ٹھہرادیا تھا۔
اس دوران موقع پا کر 3 مقامی نوجوانوں نے  اسکول میں داخل ہو کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
تاہم اب انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے اور تمام ملزمان کی عمریں 20 سال کے قریب ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ایک قرنطینہ مرکز میں بھیج دیا گیا ہے جہاں اس کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو انڈیا  کے مطابق بھارت میں اوسطاً ہر  20 منٹ میں ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔


Comments