ڈاکونے پولیس والے کی گن اور نقدی چھین لی


کراچی: کراچی کے علاقے بن قاسم  میں نامعلوم ملزمان ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی سے سرکاری اسلحہ اور ن
رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
Breaking news, Pakistan news, world news

پولیس کا کہنا ہے کہ بن قاسم شاہنواز گوٹھ میں ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی سکندر ڈیوٹی پوری کرکے واپس گھر آرہا تھا کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اہلکار کو دھکا دیا جس سے وہ گر گیا پھر ملزمان نےاسلحہ کے زور پر اہلکار سے اس کا سرکاری پستول اور نقد رقم چھینی اور فرار ہوگئے۔
واقعہ کا مقدمہ متاثرہ اہلکار کی مدعیت میں بن قاسم تھانے میں درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتارکر لیا جائے گا

Comments