عالمی منڈی،تیل کی قیمتوں میں مزید کمی،کوڑیوں کے بھاؤ


عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں۔تیل ذخیرہ کرنے کے لیے گنجائش نا ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

 تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی تاریخی کمی کے بعد منفی 37 ڈالر فی بیرل پر فروخت کیا گی.

آج کاروبار کے آغاز پر خام تیل کی برطانوی منڈی  ڈبلیو ٹی آئی کے جون کے سودے 15 فیصد کمی کے بعد 14.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اس کےجون کے سودے 6.2 فیصد کمی سے 20 ڈالر فی بیرل پر کیے گئے۔
تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی  وجہ دنیا بھر میں کورونا وائرس   سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیل کی کھپت میں کمی ہے اور بیشتر ممالک کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تقریباً ختم ہو چکی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں زیادہ کمی بھی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے پیدوار زیادہ اور کھپت اپنی کم ترین سطح پر ہے۔
ادھر پاکستان نے تیل کی خریداری پر لگائی گئی پابندی ختم کر دی  ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں لوگوں کو مہنگے داموں تیل فروخت کیا جا رہا ہے۔

Comments