آج سے رمضان کا پہلا عشرہ شروع ہو گیا ہے اور رمضان کا پہلا عشرہ ""رحمت کا عشرہ ہے ""
اس عشرے کی دعا یہ ہے 
""رب غفر وارحم وانت خير الرحمن"" 
ترجمہ : ""اے میرے رب مجھے بخش دے ،مجھ پر رحم فرما تو سب سے بہتر رحم فرمانےوالا ہے "" 
یہ عشرہ رحمتوں اور برکتوں کا ہے اس عشرے میں اللہ اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل کرتا ہے اس عشرے میں اللہ اپنے بندوں کے رزق میں اضافہ کرتا ہے مصیبتوں کو دور کرتا ہے بیماروں کو شفا دیتا ہے 
افطاری کے وقت جب روزہ کھلتا ہے اس وقت جب سب صرف کھانا کھانے میں مصروف ہوتے ہیں اللہ فرماتا ہے 
""ہے کوئی میرا بندہ جو مجھ سے دعا مانگے اور میں اسکی دعا پوری کرو""
 ارشاد ہے 
""روزے کا مطلب صرف کھانا نہ کھانا نہیں ہے بلکہ جسم کے ہر حصے کا روزہ ہوتا ہے 
'آنکھ 'کا روزہ یعنی کوئی بےحیائی نہ دیکھنا  فلم ڈرامے گانے وغیرہ نہ سننا 
'زبان 'کا روزہ یعنی کسی کو برا بھلا نہ کہنا کسی کی برائی نہ کرنا چغلی غیبت سے باز رہنا 
'پیٹ ' کا روزہ یعنی کھانے پینے کی چیزوں سے باز رہنا 
'ہاتھ 'کا روزہ کسی کو اپنے ہاتھوں سے تکالیف نہ دینا 
'پاوں ' کا روزہ یعنی کسی برے رستے پر نہ چلو 
اسی طرح ہمارا سارے جسم کا روزہ ہوتا ہے 
آخر میں ایک ریکویسٹ ہے کہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے ہمسائیوں رشتہ داروں کا بھی خیال رکھیں اور اپنی دعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھیں گا 
اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں "" آمین ""

Comments