واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری


واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کے لیے ویڈیو کال فیچر کو مزید بہتر بناتے ہوئے ویڈیو کالرز کی تعداد میں  مزیداضافہ کردیا، اب ایک ساتھ آٹھ لوگ ایک دوسرے سے کال پر بات کرسکیں گے، اس سے قبل ویڈیو کالز پر چار افراد کی حد مقرر تھی۔
What's app
What's app

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتضامیہ کسی بھی آڈیو یا ویڈیو کال میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں اضافہ کرنے کی کوشش میں مصروف عمل رہتی ہے۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر تقریباً پوری دنیا  میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تمام تر دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں ،جس کی وجہ سے لوگ آن لائن کلاسز اور گھروں میں رہ کر ہی دفاتر کا کام نمٹا رہے ہیں۔

اس کیلئے ملازمین اور کولیگس کا ایک دوسرے سے رابطہ  بھی  ضروری ہے جس کے باعث ویڈیو کالنگ کی ایپس اسکائپ اور زوم کے استعمال میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ان ایپ کو استعمال کرکے متعدد صارفین ویڈیو کال پر ایک دوسرے سے باآسانی رابطہ کرتے ہیں۔

اسی حوالے سے واٹس ایپ انتظامیہ نےبھی اعلان کیا تھا کہ وہ بھی اپنے ویڈیو کالنگ فیچر میں صارفین کی گنجائش بڑھائے گی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ویڈیو کالنگ کے دوران اب 8 لوگ ایک ساتھ بات کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کا نیا ویڈیو کال فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں ہے جب کہ تمام تر صارفین تک اس فیچر کی رسائی میں کچھ وقت مزید لگے گا۔

واضح رہے کہ جب آپ کال کرتے ہیں تو واٹس ایپ ایک نیا ہیڈر دکھاتا ہے جس سے یہ آگاہ ہوتا ہے کہ کال کے اختتام تک خفیہ کاری ہے، سبھی شرکا کو واٹس ایپ ورژن میں شامل ہونا پڑے گا تاکہ وہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بڑے گروپ کال میں حصہ لے سکیں گے


Comments