دولہا،دولہن کا سائیکل پر 100کلومیٹر سفر

کرونا وائرس سے جہاں ساری دنیا مصیبت میں ہیں،وہی آئے روز دلچسپ واقعات دیکھنے میں ا رہے ہیں۔ایسا ہی واقع بھارت میں پیش آیا جہاں دولہا اپنی دلہن کو سائیکل پر100 کلومیٹر سفر کر کے اپنے گھر لیے ایا۔


Breakingnews, newsupdats, urdunews


حال ہی میں بھارت میں انوکھا ہی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں دُلہا نے لاک ڈاؤن کے باعث اپنی شادی کے لیے سائیکل پر  100کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع ہمیرپور کے گاؤں پاؤتھیا میں رہائش پزیر کلکو نامی دُلہا نے لاک ڈؤان کے باوجود بھی اپنی شادی کی خاطر سائیکل پر 100 کلو میٹر کا سفر طے کیا اور ضلع ماہوبا کے گاؤں پونیا میں شادی کر کے اپنی دلہن کو سائیکل پر بٹھا کر  گھر لے آیا۔
کلکو نامی دُلہے کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پولیس نے باراتیوں کو ساتھ لے جانے پر منع کیا تھا اور میرے دوستوں نے مجھے مشورہ دیا کہ اپنی شادی ملتوی نہیں کرو اور اکیلے جا کر شادی کر آؤ۔
دُلہے نے سائیکل پر 100 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد بابا دھنی داس آشرم میں شادی کی اور پھر وہ اپنی اہلیہ کو سائیکل پر لے کر اپنے گاؤں پاؤتھیا روانہ ہو گیا۔
دُلہے کا کہنا تھا کہ میں اپنی شادی کویادگار بنانا چاہتا تھا مگر میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میری شادی ایسے حالات میں ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جسمانی طور پر تو بے حد تھکاوٹ محسوس کر رہا ہوں مگر میں بہت خوش بھی ہوں کیوں کہ میں اپنی دلہن کو گھر لے آیا ہوں۔

Comments