محبوبہ کے بات نا کرنے پر نوجوان نے خود کو گولی مار لی

دہلی : محبوبہ کے  بات نہ کرنے پر غم سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کو گولی مار لی،25سالہ راج کمار کو گولی مار لی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Urdu news, India news,

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے بروہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں مشتعل نوجوان نے محبوبہ سے بات نہ ہونے کی وجہ سے خود کو گولی مارلی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاون کے رہنے والے 25سالہ راج کمار جاٹو کی تقریباً 2 سال قبل ضلع بھنڈ کے اٹیر علاقے کی ایک لڑکی سےدوستی ہوئی تھی دونوں نے ایک دوسرے سے فون پر باقاعدہ بات چیت کرنا شروع کردی۔

کچھ عرصے بعد اس لڑکی کے اہل خانہ اترپردیش چلے گئے، بعد ازاں اس لڑکی نے  راج کمار سے قطع تعلق کرلیا اور اس کا فون نمبر بھی بلیک لسٹ میں ڈال دیا، راج کمار کی اس لڑکی سے بات نہیں ہوپا رہی تھی جس وجہ سے وہ بہت صدمہ میں تھا۔

گزشتہ روز راج کمار شدید ڈپریشن کی حالت میں پستول لے کر اپنے گھر سے ب نکلا اور قریبی سرکاری اسکول کے احاطے میں جاکر خود کو مار دی۔ گولی کی آواز سن کر آس پاس بیٹھے لوگ موقع پر پہنچے اور اس کے اہل خانہ کو اطلاع دی۔

زخمی راج کمار کو علاج کے لیے ضلعی اسپتال بھی لے گئے، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے گوالیار اسپتال ریفر کردیا۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گولی نوجوان کے سینے کے دائیں طرف لگی ہے، پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے

Comments